کے پی میں لیب ہے نہ مشینری ،چیف جسٹس کا پانی کے مختلف نمونے لے کر پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

پشاور (یواین پی)سپریم کورٹ رجسٹری پشاور میں صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صاف پانی کی فراہمی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس نہ لیب ہے اور نہ ہی اعلی مشینری ہے ،پانی کیسے ٹیسٹ کرواتے ہیں ۔انہوں نے پشاور کے پانی کے نمونے لے کر پنجاب سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے پشاور کے مختلیف علاقوں سے نمونے لینے کا حکم دیا۔واضح رہے کے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبر پی کے کا رخ کرلیا ،پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے دھواں دھار دورے بھی کیے۔چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کو ادھورا چھوڑ کر الرازی ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہسپتال،کالج میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ساتھ مریضوں سے حال احوال بھی دریافت کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes