لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کا سواآصل میں آئی کیمپ ، مریضوں کا فری چیک اپ

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

لاہور( یواین پی)کمپری ہینسوآئی کیئرپروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام سوا آصل میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،مفت آئی کیمپ بسم اللہ فری ڈسپنسری کی طرف سے لگایا گیا جس میں 350سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا،مریضوں کو مفت آئی ڈراپس اورنزدیک نطرکی عینکیں بھی دی گئیں۔ آئی کیمپ زیرنگرانی ڈاکٹرمحمدعدنان منعقد ہوا،خصوصی شرکت علی رضا،عثمان،رانا یامین ،رانا فیصل،سیدصدا حسین کاظمی،چوکی انچارج سوا آصل یونس،چوکی انچارج کھوکی کرامت،نمبردارلیاقت جٹ ،شان نے کی ،کیمپ میں کمپری ہینسوآئی کیئرپروگرام لاہوریونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرپرویزدریزرحمن،ڈاکٹرخضربشیر،ڈاکٹراحتشام الحق،ڈاکٹرفداحسین،ڈاکٹرمیمونہ اعجاز،ڈاکٹررمشاء ادریس نے سینکڑوں مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ معائنہ کیااور مریضوں کو فری عینکیں اور آئی ڈراپس بھی دیئے گئے۔اس موقع پر شرکاء کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہا کہ ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کومفت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ دکھی مجبور اور بے سہارا افراد کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes