رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورکا ایمنسٹی سکیم کیخلاف اسمبلی سے مستعفی ہونے کااعلان

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

کراچی (یواین پی)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل نے ایمنسٹی سکیم کیخلاف اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ کے ایم اے این خواجہ سہیل کا کہناتھا کہ ایوان میں طے ہوا تھا کہ ایمنسٹی سکیم پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی،تاحال سپیکر نے کوئی ایکشن نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ کمیٹی نہ بنی تو اسمبلی کے اگلے سیشن میں سپیکرکواستعفا اور اپناستارہ امتیازاحتجاجاًپیش کردونگا۔خواجہ سہیل کا کہناتھا کہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ زیادتی پرخاموش نہیں رہوں گا،ایوان جانے،وزیراعظم جانیں اور یہ حکومت جانے،اب اس اسمبلی میں ہم جیسے ٹیکس دہندگان کا کام نہیں۔متحدہ کے ایم این اے نے کہاکہ ملک اور عوام کےلئے قربانی دینے کو تیار ہوں،چیف جسٹس ایمنسٹی سکیم پر سوموٹو لیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes