شہباز،زرداری اور بلاول کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on April 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

لاہور (یواین پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکارہ مدیحہ گوہرکے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مدیحہ گوہر ایک منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔مدیحہ گوہر نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔تھیٹر اور ٹی وی کےلیے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی مدیحہ گوہرکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مدیحہ گوہرنے تھیٹر کے ذریعے سماجی ناانصافیوں کوبے نقاب کیا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے گوہرکے شوہرشاہدندیم سے اظہارتعزیت بھی کیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مدیحہ گوہر کےلیے مغفرت کی دعابھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog