میاں فتح محمد مہاروی کی دربار عالیہ حضور بابا حاجی شیر دیوان کے دربار عالیہ پہ حاضری

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)حضرت خواجہ نور محمد مہاروی قبلہ عالم حضور غریب نواز رَحمتُہ اللہ عَلَیہ کے ابن سجادہ نشین صاحبزادہ حضرت میاں فتح محمد مہاروی کی دربار عالیہ حضور بابا حاجی شیر دیوان صاحب چاولی مشائخ رَحمتُہ اللہ عَلَیہ کے آستانہ عالیہ پر سجادگان دیوان پیر شبیر احمد ناصر کے ساتھ حاضری دی اور ملکی سلامتی کیلیے خصوصی دعا مانگی – اس موقع پر مقامی صحافی پیر فتح شیر دیوان اور سماجی کارکن پیر اسلام شاہ سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات امن و ہدایت اور رواداری کے مراکز ہیں جہاں پر عوام کی رہنمائی اور بھلائی کے سلسلے میں آج بھی پوری طرح رواں دواں ہیں – برصغیر میں اولیائے کرام کی تعلیمات نے امن و بھائی چارے کا درس دے کر نہ صرف مختلف مذاہب کے لوگوں میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم کو اب تک بندھاے رکھا ہے بلکہ ہم آہنگی اور رواداری اور برداشت کی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے اور انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دین اسلام کی تعلیمات کو آگے بڑھانے میں اولیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے کہ انسانی بھلائی سماجی مساوات کو بلا امتیاز پیار محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے اور لوگوں کو رواداری کی لڑی میں پرو کر سماجی ہم آہنگی اور پر امن معاشرہ کی بنیاد کو رکھا اور یہی وجہ ہے کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کی روشنی میں رواداری امن اور ہم آہنگی کو قائم رکھتے ہوئے اس عظیم ملک کی حفاظت کے کے لیے پوری قوم ایک صف پر ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog