خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعدعثمان ڈار نے ’ حق حلال کی کمائی‘ کیلئے مشورہ دے دیا

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) خواجہ آصف نا اہلی کیس میں درخواست گزار عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہلی کے بعد نئے کاروبار کا مشورہ دے دیا۔اسلا م آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے کہا ’’ خواجہ آصف ! شوکت خانم کے باہر جاؤاور پھل فروٹ کی ریڑھی لگاؤ، تمہیں حلال کی کمائی بھی ملے گی اور مریضوں کی دعائیں بھی ملیں گی‘‘۔خیال رہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور وہ ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کے فنڈز میں خورد برد کے الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog