آزاد خطہ کی تقدیر بدلنے کیلئے تمام اداروں میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،فاروق حیدر

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

بریڈفورڈ(یو این پی ) وزیراعظم آزادکشمیر رجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد خطہ کی تقدیر بدلنے کے لیے تمام اداروں میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، دنیا میں جہاں بھی کشمیری بستے ہیں وہ اپنے وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیں، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ اور گڈ گورننس کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے، انشا اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں آزادکشمیر کی تقدیر بدل دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی برادری ازم ایجنڈا نہیں ہے ہم سب کشمیری ہیں اور یہی ہمارے پہچان ہے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا تحریک آزادی کشمیر میں ایک قابل تعریف کردار ہے جو کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ دیار غیر میں بسنے والے کشمیری ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں لیگی رہنما راجہ زاہد محمود آف گلہار کوٹلی کی طرف سے برطانیہ میں ایک پر وقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں راجہ فاروق حیدر خان سمیت آزادکشمیر کے سینئر لیگی رہنما ؤں سمیت برطانیہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔عشائیہ میں نظامت کے فرائض زم ٹریول بریڈفورڈ مسعود احمد نے سرانجام دیئے ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ بینک نے آزادکشمیر کو آج تک دوسرے بینکوں کی طرح شامل نہیں کیا جس پر کشمیریوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ، ہم نے آزادکشمیر اداروں میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے جبکہ بالخصوص تعلیم اور آئی ٹی کے تارکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مسعود احمد مغل نے کثیر بینک پر توجہ دلائی اسکی کیا وجہ ہیں کہ اسٹیٹ بینک آزادکشمیر کو اب تک دوسرے بینکوں کیطرح ہم کو شامل نہیں کیا جس پر وزیر اعظم نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب تک اس میں 20ارب نہیں ہیں اس لیے وہ ہمارے بینک کشمیر کو وہ درجہ نہیں دے رہے۔ وزیراعظم نے راجہ زاہدمحمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ دیگر اظہار خیال کر نے والوں میں راجہ آصف ، راج عبدالرف ، خان داد ، راجہ طلعت ، محمود صبحانی ،راجہ طاہر محمود ، حاجی ندیم نے اپنے خیالات کااظہارکیا ۔ اس موقع پر میزبان راجہ زاہد محمود نے وزیراعظم آزادکشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے قیمتی نکال کر ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارے مسائل بھی سنے ہیں اور حل کر انے کی یقین دہانی بھی کروائی ہیں ایک بار پھر ہم آپکے شکرگزار ہیں جبکہ آخرمیں صدر آزادکشمیر کے سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق نے تارکین وطن کے مسائل پر سوال نامہ پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy