محمد حفیظ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین

Published on December 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

 

لاہور: (یواین پی) اولڈ از گولڈ، ڈھلتی عمر کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کارکردگی میں نکھار آنے لگا، 2020ء میں ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی بڑھتی عمر میں حیران کن طور پر بیٹنگ بہترین ہوتی جا رہی ہے، وہ حالیہ کچھ عرصے سے ٹوٹنٹی میں مستقل مزاجی سے رنز کے انبار لگا رہے ہیں، ہوم اور اوے دونوں وینیوز پر بہترین حریف سائیڈز کیخلاف رنز بنائے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 99 رنز 40 برس یا اس سے زائد عمر میں کسی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی جانے والی سب سے بڑی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز ہے۔ وہ 40 ویں سالگرہ منانے کے بعد اس طرز میں ففٹی سکور کرنے والے پہلے فل ممبر پلیئر ہیں ان سے قبل مالٹا اور لکسمبرگ کے دو پلیئرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题