محفل میلادمصطفی ﷺ 22جنوری کوجامعہ شیرربانی میں منعقدہوگی

Published on January 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

\"3\"
لاہور(یواین پی) جامع مسجد شیرربانی گلی نمبر4مست اقبال روڈبالمقابل لاہورجنرل ہسپتال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 22جنوری بروزبدھ بعدازنمازعشاء منعقدہوگی ۔نازش اہل سنت ،مذہبی سکالر علامہ محمد شہزادمجددی سیفی،علامہ طالب حسین سعیدی کاخصوصی خطاب ہوگا۔قاری قاسم علی سعیدی تلاوت قرآن مجید کریں گے جبکہ حافظ طارق جاویدسعیدی سرورکونین حضرت محمدؐ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔جامعہ مسجد کے خطیب حضرت علامہ قاری یوسف نقشبندی اورجامعہ مسجد کے امام ومدرس قاری شاہدمحمودسعیدی محفل کی نقابت اوردوسرے انتظامی فرائض انجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题