لاہور بار نے چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد منظور کرلی

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور(یواین پی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لاہور بار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی اور پی این جی چوک تک ریلی بھی نکالی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے بار روم میں جنرل ہاﺅس اجلاس منعقد کیا گیا۔جنرل ہاﺅس اجلاس میں صدر لاہور بار ملک ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پورے ملک کے وکلاءچیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومتی وزرا کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔اگر عدلیہ پر تنقید کرنے سے باز نہ آئے تو وکلاءبھرپور جواب دیں گے،سیکرٹری لاہور بار فراز لون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔عدلیہ پر تنقید اس وقت بلاجواز ہے۔چیف جسٹس کے تمام کاموں کی حمایت کرتے ہیں،بار کے جنرل ہاﺅس اجلاس میں ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کی گی،قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کے تمام کاموں کی حمایت کرتے ہیں،قرار داد کو ایوان نے کثیرتعداد میں منظور کرلیا۔وکلاءنے چیف جسٹس پاکستان کے حق میں ایوان عدل سے لے کرپی این جی چوک تک ریلی بھی نکالی اور چیف جسٹس پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاءنے ہاتھیوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر چیف جسٹس زندباد کے نعرے بھی درج تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme