افغانستان میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کے اعلان میں تاخیر

Published on April 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,293)      No Comments

002

کابل ۔۔۔ افغانستان میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نہیں کیا جا سکا۔ مئی میں رن آف الیکشن ہو سکتے ہیں۔ اتوار کو افغان میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن 5اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کر سکا جس کے باعث امیدواروں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ الیکشن اتھارٹیز کے حکام نے کہا ہے کہ نتائج کا اعلان 12اپریل کو ہونا تھا مگر دور دراز علاقوں سے کابل پہنچنے والے بیلٹ باکس اور ووٹنگ کی تفصیلات کو مرکزی سسٹم میں شامل نہیں کیا جا سکا۔ اس لئے نتائج کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کوئی بھی امیدوار 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر سکا اس لئے مئی کے آخری ہفتے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ الیکشن ہو گا۔ میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ اور محمد اشرف غنی احمد زئی کے درمیان رن آف الیکشن ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes