ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد کر لیں گے، زرداری

Published on May 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور(یو این پی)  سابق صدر آصف علی زرداری بھی خلائی مخلوق پر بول پڑے، کہتے ہیں میاں صاحب کو چاہیے کہ وہ خلائی مخلوق کی تعریف کریں کیونکہ ماضی میں وہ ان کے ساتھ چلتی رہی۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر عمران خان کے ساتھ اتحاد کا عندیہ بھی دے دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور ہم نے قربانیاں دیں۔ جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کیں۔ میں نے گیارہ سال تک جیل کاٹی۔ شریف برادران نے چھانگا مانگا کی سیاست کی اور مغل شہزادوں کی طرح جمہوریت کا خاتمہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی تعریف میاں نواز شریف سے پوچھنی چاہیے، وہ پہلے بھی خلائی مخلوق کے ساتھ چلتے رہے ہیں۔ ہم نے تو وزیرِاعظم بن کر دیکھ لیا، یہ بھی اپنا شوق پورا کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن اور حکو مت دونوں میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، ایسے وقت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme