خلائی مخلوق اور نادیدہ قوت والے بیانات الیکشن کیلئے خطرہ ہیں، سراج الحق

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

کراچی(یو این پی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق اور نادیدہ قوت والے بیانات الیکشن کے لیے خطرہ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی خلائی مخلوق کا اور عمران خان نے 2013 میں نادیدہ قوت والا بیان دیا، اس قسم کے بیانات انتخابات کے لیے خطرہ ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہو گئی ہے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح نہیں، الیکشن کے بعد کون کس کا ساتھ دے گا یہ وقت بتائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ ووٹر کا اعتماد مجروح ہوا ہے تو الیکشن کمیشن کردار ادا کرے، پولیٹیکل ایجنٹ بادشاہ بنا تھا اس کی بادشاہت ختم ہو رہی ہے۔ پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ تاخیر سے شروع ہوا اور اب شہری پریشان ہیں، نہیں چاہتے کہ یہ منصوبے مزید تاخیر کا شکار ہو، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں مگر اب یہ منصوبہ خطرے میں پڑگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme