مثبت میڈیا کے فروغ کے بغیر مثبت قوم کا قیام ناگزیر ہے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مثبت میڈیا کے فروغ کے بغیر مثبت قوم کا قیام ناگزیر ہے کیونکہ مثبت میڈیا ہی مثبت قوم کا ضامن ہے۔صحافت کے عالمی دن پر پاکستان بھر کے صحافی اپنی ذاتیرنجشیں بھلا کر میڈیا رائٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ایس۔اے۔صہبائی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اور ہم اسکے امین۔مثبت میڈیا کی بدولت ہم دنیا میں پاکستان کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کر سکتے ہیں۔میڈیا کا کام نیشن بلڈنگ ہے۔اگر نیشن بلڈرز مثبت ہوں گے تو قوم مثبت ہو گی۔گر ہماری صحافتی برادی یلو جرنلزم کو سپورٹ کرے گی تو قوم بھی کرپشن کی لپیٹ میں آئے گی۔صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی بھائیوں کو مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئیے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ایس۔اے۔صہبائی نے Dچوک پر صحافتی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر تشدد اور لاٹھی چارج کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy