جنوبی پنجاب صوبہ محاذ باضابطہ طورپر تحریک انصاف میں ضم ، 12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز شامل

Published on May 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں معاہدہ ہوگیا ، معاہدے پر عمران خان اور خسروبختیار نے دستخط کیے ، معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی,عمران خان نے تمام رہنماﺅں کو پارٹی پرچم پہنائے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ شرائط کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شامل ہورہاہے اور بیشتر نکات جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق ہی ہیں ، معاہدے کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف کا پرچم گلے میں ڈال کر شامل کررہے ہیں، ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں سب سے پہلے اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان کی اکائیوں میں توازن کا ہونا ضروری ہے، ہمارے ساتھ بہت سی ناانصافیاں ہوتی رہیں یہاں سے لوگوں کے عہدوں پر ہونے کے باوجود مسائل نہیں حل ہوسکے ہیں۔صوبہ محاذ میں 12 ارکان اسمبلی اور7 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں تاہم تحریک انصاف نے یقین دلایا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 روز کے اندر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes