چوہدری کرم داد واہلہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کے تحریک انصاف میں شامل 

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 773)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )تفصیل کے مطابق صوبہ متحدہ محاذ پنجاب اور تحریک انصاف کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد متحدہ محاذ پنجاب کے تمام اراکین بنی گالا میں عمران خان زے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، ان میں ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں کے صوبائی حلقہ پی پی 210 سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کے بعد متحدہ محاذ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ جہانیاں کے قومی حلقہ این اے 153 سے امیدوار قومی اسمبلی پیر سہیل زمان شاہ کھگہ، حلقہ پی پی 209 سے امیدوار پیر جمیل شاہ بھی کرم داد واہلہ کے ہمراہ گروپ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ چوہدری کرم داد واہلہ 2 مرتبہ تحصیل جہانیاں کے ناظم،2 مرتبہ ہی ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، جبکہ پیت جمیل شاہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب رہ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق اس نئے سیاسی اتحاد کے بعد پیر سہیل زمان کھگہ قومی حلقہ این اے 153 جہانیاں، چوہدری کرم داد واہلہ صوبائی حلقہ پی پی 210سے جبکہ پیر جمیل شاہ صوبائی حلقہ پی پی 209 سے پاکستان تحریک انصاف کے موقع امیدوار اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر بھی ہوسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes