وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اپنے عہدے سے مستعفی

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا۔
وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد نے فیض آباد دھرنے کی بگڑتی صورتحال کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ دھرنا مظاہرین کے مطالبے کے مطابق انہیں وزیرِ قانون کے استعفے سے آگاہ کیا جائے گا اور دھرنا ختم کرانے کی یقین دہانی لی جائے گی۔اس سے قبل وزیرِ قانون زاہد حامد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور انہیں وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ زاہد حامد نے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر نواز شریف کو بھی اس فیصلے پر اعتماد میں لیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题