زیادہ اوور کرائے اس لیے زیادہ رنز دیے، یاسر شاہ کی انوکھی منطق

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے آسٹریلیا میں زیادہ رنز دینے کی وجہ بتادی، کہتے ہیں انہوں نے زیادہ رنز اس لیے دیے کیوں کہ انہوں نے زیاد ہ بولنگ کی۔33 سالہ یاسر شاہ نے حال ہی میں آسٹریلیا میں برسبین ٹیسٹ میں 205 اور197 رنز دیے تھے۔کراچی میں پاکستان ٹیم کے اوپن میڈیا سیشن میں جب ان سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زیادہ رنز اس لیے دیے کہ انہوں نے زیادہ اوورز کرائے۔یاسر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ویسے بھی اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ بولرز کو زیادہ سپورٹ کرتی ہیں اور جب کنڈیشنز سپورٹ نہ کریں تو رنز زیادہ نکلتے ہیں۔ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا کہ وہ وکٹیں نہ لینے کی وجہ سے پریشان نہیں کیوں کہ یہ کھیل کا حصہ ہے، کبھی کوئی پلیئر ایک دن میں دس وکٹیں نکال لیتا ہے اور کبھی اس کو ایک وکٹ بھی نہیں ملتی، اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، وہ محنت کررہے ہیں اور جلد ویسی ہی پرفارمنس دیں گے جیسی پرفارمنس وہ ماضی میں دیتے آئے ہیں۔یاسر شاہ نے گزشتہ چار ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کی خراب فارم پاکستان ٹیم منیجمنٹ کیلئے بھی تشویش کا سبب ہے اس لیے راولپنڈی ٹیسٹ میں انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے مشتاق احمد کی نگرانی میں کام کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes