عازمین منی پہنچ گئے‘ حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ہوگا

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی)عازمین حج نے 8 ذوالحج کو مناسک کے پہلے روزمنی میں رات گزاری اس دوران ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں اپنے خیموں میں ہی ادا کیں۔عازمین آج 9ذوالحج کو نماز فجر کے بعدحج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے عرفات جائیں گے ‘ جہاں وہ خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں مزدلفہ میں ایک وقت میںادا کریں گیاور ساری رات مزدلفہ میں عبادت کریں گے۔ جمعہ 10ذو الحجہ کو حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر ادا کر کے منی واپس لوٹیں گے ۔ یہاں پہنچ کر سب سے بڑے جمرات العقبہ کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ اس کے بعد قربانی ہو گی اور پھر حجاج کرام سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے ۔ اسی روز مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں طواف زیارت کیا جائے گا اور رات منی واپس آ کر گزاری جائے گی۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔ بدھ کو صبح سویرے مناسک حج کا آغاز ہو گیا مکہ مکرمہ سے عازمین حج کے قافلے منیٰ پہنچ گئے۔ اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کا تعلق 160 ملکوں سے ہے ان میں 70 فیصد غیر ملکی ہیں۔سعودی عرب میں مقامی اور دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کلمہ گو فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے میدان عرفات، منی اور مزدلفہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے ہیں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال سمیت دیگر ایس او پیز پر عازمین کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منیٰ جہاں ہر سال خیموں کا شہرآباد ہوتا ہے اس سال کورونا وائرس کے باعث محدود حج کے باعث ایک حصہ ہی آباد ہوگا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے مقیم غیرملکیوں اور سعودیوں کو مکہ مکرمہ کے ہوٹل سے منیٰ منتقل کیا ہے۔ عازمین حج نے بدھ 8 ذی الحجہ ظہر، عصر، مغرب اورعشا کی نمازیں ادا کیں اور آج فجر کے بعد حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے۔میدان عرفات میں نماز ظہر کے وقت سعودی عرب کے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے۔نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے۔ غروبِ آفتاب کے وقت ایک مخصوص وقت کے اندر اندر حاجیوں کے لیے میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔ حاجی مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کے ساتھ ساتھ حاجی شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکر چنیں گے۔ جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تمام حاجی منیٰ پہنچ کر شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ شیطانوں کو دوسرے اور تیسرے دن کنکریاں مارنا منیٰ میں 3 دن قیام کرنا اور اس دوران طواف زیارت کرنا بھی حج کے لازمی ارکان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme