چکن بائیکاٹ مہم کامیاب، مرغی کا گوشت 55 روپے سستا ہوگیا

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

کراچی(یواین پی) عوامی اتحاد کام کرگیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی چکن مہم کی بدولت دو روز کے دوران کراچی میں چکن 285 روپے کلو ہوگیا۔کراچی میں مرغی کا گوشت سستا ہونا شروع ہوگیا، جس کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم ہے۔ جس نے 17 مئی سے قبل ہی چکن کی قیمت کو بریک لگا دی۔ عوامی بائیکاٹ سے مرغی کی مانگ گھٹ گئی اور چکن 300 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ دو روز کے دوران مرغی کا گوشت 55 روپے کمی کے بعد 285 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح کے اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تو رمضان میں دیگر اشیاء خوردونوش جن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ان کا بھی بائیکاٹ کر کے عوام قیمتوں میں کمی لا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes