اوآئی سی اجلا س ، وزیراعظم شاہد خاقان شرکت کے لئے ترکی روانہ

Published on May 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔زرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی روانہ ہوئے ہیں، وزیر خارجہ خرم دستگیر، ڈاکٹرعابدریاض ، فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج (جمعہ کو) ترکی کے شہر استنبول میں مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 14 مئی کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ مسئلہ فلسطین پر گزشتہ روز (جمعرات کو) عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy