سعودی عرب میں بیٹریاں ، جنریٹرزاور کیبل چرانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

ریاض (یواین پی)سعودی پولیس نے کہاہے کہ بجلی کے کیبل اور بیٹریاں و دیگر اشیائچرانے والے 14 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سعودی پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ اطلاع ملی ہائی وے پر بجلی کے ٹرانسفارمر روم میں موجود احتیاطی بیٹری ، کیبل اور تانبے کے فیوز چوری ہو رہے ہیں ۔ جن میں جنریٹر ز ، پلانٹ کو چلانے والی بیٹریاں اور تابنے کے فیوز کے علاوہ احتیاطی کیبل سٹور کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پر بجلی کے نقص کو دور کیا جاسکے ، پولیس نے نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کیلئے منظم حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ان مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی جہاں متعدد بار وارداتیں ہوئی تھیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog