عام انتخابات میں بیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2018 پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔جس کےلئے حکومت نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کا عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا تے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کےلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ،جبکہ بیلٹ پیپر کی چھپائی پر بھی 1 ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی فیچروالے بیلیٹ پیپر کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔جبکہ الیکشن ڈیوٹی کے معاوضے کی مد میں 6سے 7ارب اخراجات کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔،ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کل 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے جس کے لئے حکومت نے فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھاکہ فنڈز فراہمی کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور پہلے بھی فنڈز دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح بروقت انتخابات ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题