حکومت وقت اور بالخصوص وزارت ثقافت کو چاہئے کہ فنکاروں کی مالی مدد کی جائےباؤ اصغر علی

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور(یوا ین پی) ہمارے ملک کے سینئر فنکاروں کا مستقبل ہمیشہ سے مخدوش رہا ہے کیونکہ ہماری شوبز کی دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہے جب سینئر کو عزت و احترام دینے کا وقت آتا ہے ہم اس کی فنی خدمات کو فراموش کردیتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئیسینئر اورمستحق فنکاروں کیلئے تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہارصحافی ،کالم نگاروفلم پروڈیوسر باؤ اصغر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ شوبز میں مستحق فنکاروں کی ضدمات کو سراہنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے اسی لئے ہم یہ اقدام اٹھا رہے ہیں بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوں نے ساری عمر اپنے فن کی بدولت عوام کو انٹرٹین کیا مگر جب ان پربرا وقت آیا تو شوبز نے ان سے منہ پھیر لیاہمیں مل جل کر سینئر اور مستحق فنکاروں کیلئے ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا ہونا پڑے گاحکومت وقت اور بالخصوص وزارت ثقافت کو چاہئے کہ ایسے فنکاروں کی مالی مدد کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes