صدر ممنون حسین سعودی عرب کے دس روزہ نجی دورہ کے بعد پاکستان روانہ

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) صدر پاکستان ممنون حسین سعودی عرب کے دس روزہ نجی دورہ کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے.جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ڈپٹی گو رنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبدللہ بن بندر نے انہیں رخصت کیا. اس موقع پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل و سعودی حکومتی و پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے. صدر پاکستان جو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ دس دن سعودی حکومت میں موجود رہے اس دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مسجد نبوی شریف میں حاضری دی نوافل ادا کئے اور روضہ رسول ﷺ پر درود و سلام پیش کیا۔ صدر پاکستان نے رمضان کے ابتدائی ایام بھی مکہ اور مدینہ منورہ میں گزارے اور عبادت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy