خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور (یواین پی) وفاقی وزیرِ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات 2018ء میں لاہور سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ مقابلے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ ریلویز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے انتخابی حلقے کی چیر پھاڑ کر دی گئی، عمران خان جس حلقے سے انتخاب لڑیں گے، میں مقابلہ کروں گا۔اخبارات کے ایڈیٹرز کے اعزاز میں افطاری پر دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا، نواز شریف کا جمہوری بیانیہ ہی انتخاب میں بکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شدید مشکلات میں بھی نواز شریف کی ثابت قدمی مخالفین کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ شریف قیادت پر کرپشن کے الزمات لوگ سچ ماننے کو تیار نہیں، ہماری اصل طاقت عوام کے اندر پیدا شدہ شعور ہے۔ نواز شریف کی مقبولیت پر ٹارگٹ کرنے والے پریشان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme