سورج28مئی کو پاکستانی وقت دوپہر 2 بج کے18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

لاہور(یواین پی )سورج پیر 28مئی 12رمضان کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کے18منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گایعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔سعودی عرب کے معیاری وقت دوپہر 12بجے کے 18منٹ پر اورپاکستان کے معیاری وقت دوپہر 2بجے کے 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے اوپر واقع ہوگا۔جس سے بغیر کسی قطن نما کے استعمال کرنے قبلہ رخ کی سمت درست معلوم کی جا سکتی ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق قدیم زمانے میں بھی لوگ اسی طریقے کو استعمال کرکے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر نے کہاہے کہ 12رمضان المبارک بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی آ جائے گا جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ نے ماہر فلکیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 28 مئی کو سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر18منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پرسورج عین کعبہ شریف کے اوپر ہو گا یہ منظر رواں سال کا پہلا منظر ہو گا۔ خانہ کعبہ زمیان کے بلکل درمیان میں واقع ہے اور سورج اس کے بلکل اوپر آنے کا مطلب ایک موجزے سے کم نہیں، جس سے بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت معلوم کی جاسکے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم میں بھی اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کیاکرتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题