یوم تکبیر۔۔۔آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

لاہور( یواین پی )پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی20ویں سالگرہ کے موقع پر ” یوم تکبیر “ آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ، اس دن کی مناسبت سے نماز فجر کے بعد ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔ تفصیلا ت کے مطا بق 20برس قبل 28مئی 1998کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر سات ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔28مئی 2018کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے20برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام لاہور کے الحمرا ہال میں مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme