مسلح عسکریت پسندوں کا کابل کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملہ

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

33کابل (یو این پی) خود کار رائفلوں اور آر پی جی سے مسلح عسکریت پسندوں نے جمعرات کی صبح افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس کمانڈوز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو چار گھنٹے تک جاری رہا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق پولیس کمانڈوز نے ایئر پورٹ کے شمال میں ایک زیر تعمیر عمارت سے حملہ کرنے والے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر کے علاقہ کلیئر کروا لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔ کابل ایئر پورٹ حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملے کے باعث کابل آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں ہرات اور مزار شریف کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایئر پورٹ پر دھوئیں کے سیاہ بادل نظر آ رہے ہیں اور عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایئر پورٹ کے قریب ایک کار بھی جلتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کابل ایئر پورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes