غداری کے سرٹیفیکٹ باٹنے کی بجائے ہیمیں میچور سیاست کی طرف جانا چاہیے احسن اقبال

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اپنی صحتیابی پر شکرانہ کا عمرہ ادا کرنےاور مسجد نبوی (ص) کی زیارت کے بعد پا کستان روانگی سے قبل جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنی صحتیابی اور پاکستان کے حالات پر مختصر گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں صحتیاب ہوں اور اللہ کے گھر اور نبی ﷺ دربار میں حاضر ہوں۔ اور انشا اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل صحیابی کے بعد رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاروں گا۔ پاکستان کے حالات کے بارے میں انھوں نے کہا اس وقت سی پیک منصوبوں کے ذہیں میرے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اپنے ڈویلیپمنٹ منصوبوں سے اربوں ڈالر کےتوانائی اور انفاسٹیکچر کے منصوبے شروع کر رکھیں ہیں۔پاکستان کی ترقی کا تقاضہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں کے لئے حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے۔ تاکہ ہم ان منصوبوں کو مکمل کر کے پاکستان کو ایک مضبوط ترقی کی بنیاد فراہم کرسکیں۔ اگر ہم نے کسی قسم کا اقتصادی میدان میں سیاسی تبدیلی کے ذریعہ اس سفر میں چھٹکا ملک کو دیا تو اس کی قیمت چکائی نہیں جا سکے گی۔ کیونکہ اس وقت فیصلہ ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے اور ترقی کے سفر کوکریش کرنے کا ہے۔
عمران خان اور اپوزیشن نے جو اقتصادی منصوبہ دیا ہے وہ پانی سے گاڑی چلانے کے مترادف ہے۔ ان میں کوئی سینجیدہ ہوم ورک نہیں ہے۔ لفاظی ہے اور آسمان سے تارے ٹورنے کی باتیں ہیں ، لیکن وسائل کہاں سے آئیں گے اور کیسے آیئں گے اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔اس لئے مسلم لیگ نون کے پاس اب پچھلے پانچ سالوں کا جو تجربہ ہے ملک کو صحیح سمت میں چلانے کا اور جو ہم نے پاکستان کے مسائل کو سمجھ کر حل کیا اس تجرنہ کے تسلسل میں ملک کی کامیابی مضمر۔اس وقت ہم کوئی تبدیلی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے پاکستان کے عوام مسلم لیگ کے گرد اپنی جمایت پہلے سے زیادہ مضبوط کر رہے ہیں۔اور جتنی بھی سازشیں مسلم لیگ ن کے خلاف ہو رہی ہیں وہ کارگر نہیں ہو رہی ہیں۔ کیونکہ عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس حکومت نے ملک کے حالات بہتر کئے ہیں۔اور اگر ایک حکومت ملک کو بہتر کررہی ہے تو اس حکومت کو چلتے رہنا چاہیے بجائے یہ کہ اس کی ٹانگیں کھینچی جائیں۔تواس لیے انشا اللہ ہمیں امید ہے کہ اگلے الیکشن مین مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستان کی ترقی کاسفر جاری رہے گا۔ اور ہم انشااللہ 2025تک پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 25اکانومیز میں شامل کریں گے۔
اس سوال کے جواب کہ مسلم لیگ کس نام سے الیکشن میں حصہ لے گی توانھوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن ایک رجسٹرد جماعت ہے اور میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کی روح ہیں۔انکی قیادت میں مسلم لیگ جو درائنگ روم کی جماعت ہوتی تھی جو چند مخصوص لوگوں کا کلب ہوتی تھی اسے انھوں نے ایک عوامی جماعت بنایا۔ان کے ترقیاتی ایجنڈے نے اس جماعت کو ملک کے طول و عرض میں مقبول کیا اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک ترقی کے رشتہ میں مضبوط رشتہ قائم کیا۔تو اس وجہ سے مسلم لیگ ن میں نواز شریف کی قیادت کا ان سیاست کا عکس کل بھی تھا ، اج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔چونکہ ان کی سیاسی فکر نے ن کو ایک عوامی جماعت بنایا اور ایک قومی جماعت بنایا اورایک ترقیاتیاتی ایجندا دیا جس نے اس کو پذیرائی دی۔
ایم ایم اے سے انتخابی اتحاد بنانے کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کوئی انتخابی اتحاد بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنے ترقیاتیاتی ایجنڈے پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
جنرل درانی کی کتاب پر انھوں نے کہا کہ اس پر ہمارے قومی اداراوں کو جائزہ لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا اب ہیمیں میچور سیاست کی طرف جانا چاہیے اور غداری کے سرٹیفیکٹ باٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ملک کو کامیاب بنانے کے لئے ہر سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن کا اقتصادی ایجنڈا ہے ۔اس پر ہمیں بھر پور یقین ہے کہ عوام ہمیں کامیابی دین گے۔ ہم پاکستان کے تمام مسائل کو حل کرین گے۔ ہمسایوں سے بھی تعلقات استوار کریں گے۔ ہمیں خطے میں امن کے کشمیر کے مسلے کو بھی حل کرنا ہے اور جنگ کی جگہ امن کو آگے بڑھانا ہے۔تاکہ جو وسائل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ وہ عوام کی بہبود پر خرچ ہوں بنگلادیش میں جو محصورین ہیں ان کے مسلہ کو بھی حل کرنے کے لئے ہم پہلے بھی کوشاں تھے اور آئندہ بھی کوشاں رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog