پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار ،مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان الاٹ

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تلواراور ٹریکٹر کے نشان پر محفوظ فیصلے سنا دیئے ،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار ،مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہےتفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن میں صفدر عباسی نے انتخابی نشان تلوار کیلئے درخواست جمع کرا رکھی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کا موقف تھا کہ بانی پی پی ذوالفقار علی بھٹو نے تلوار کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھااس لئے یہ نشان کسی اور کو الاٹ نہیں ہونے دینگے جبکہ صفدر عباسی کا کہناتھا کہ پی پی تیر کے نشان پر الیکشن لڑتی ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ تلوار کا انتخابی نشان ہمیں الاٹ کیا جائے ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تلوارجبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرزکووکٹری کاانتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے ٹریکٹر کا انتخابی نشان مسلم لیگ ق اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy