تحریک انصاف کی دبنگ خاتون سیاستدان نے شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Published on June 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

لاہور(یواین پی) آنے والے عام الیکشن میں جہاں مردوں کی ایک بڑی تعداد نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی اپنی پارٹیوں کو ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں تو وہیں پر خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لئے اپنی اپنی پارٹیوں کو ٹکٹوں کےلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔پی ٹی آئی کی سارہ احمد نے تو سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف کے مقابلے میں ایم پی اے کاالیکشن لڑنے کااعلان کررکھا ہے۔جبکہ اس مرتبہ سب سے زیادہ جس جماعت کی خواتین نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ان میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی اور تیسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) ہے کہ جس کو خواتین کی جانب سے درجنوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ان خواتین کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نہیں بلکہ عام الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ سے الیکشن لڑیں گی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک بھی عام انتخابات میں حصہ لیں گی اسی طرح سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ وہاڑی سے ایم این اے کاالیکشن لڑیں گی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر نیلم جبار ایم پی اے کاالیکشن لڑیں گی ‘ نورین سیال نے شیخوپورہ سے ایم این اے کاالیکشن لڑنے کی درخواست دی ہے ۔ پی ٹی آئی سے فاطمہ چدھڑ‘ مسرت جمشید چیمہ ‘سعدیہ سہیل رانا‘ ڈاکٹر نوشین حامد ‘ نبیلہ حاکم ‘ خورشید بیگم اور پی ٹی آئی کی سارہ احمد نے تو سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف کے مقابلے میں ایم پی اے کاالیکشن لڑنے کااعلان کررکھا ہے ۔اسی طرح سے (ن) لیگ کو بھی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes