آصفہ بھٹو زرداری کا فریال تالپور کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Published on June 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

کراچی(یواین پی)آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اس نشست سے ان کی پھپھو فریال تالپور نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، نامزدگی فارم بھی حاصل کرلیا۔بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل این اے 246 کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ وہ لاڑکانہ سے این اے 200 پر بھی انتخاب لڑیں گے۔پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کے 4 حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes