محکمہ پولیس پنجاب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

Published on June 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یواین پی) عام انتخابات کے پیش نظر محکمہ پولیس پنجاب میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پابندیوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو بابر بخت قریشی نے آئی جی پنجاب کے حکم پر جاری کیا، پابندی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ چار جون کے نوٹس کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرر و تبادلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں،تقرری اور تبادلہ انتہائی ناگزیر ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی سی سی پی او لاہور، صوبہ بھر کے سی پی اوز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题