لاثانی سیکرٹریٹ پر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓکے یوم شہادت پر محفل ذکرونعت کاانعقاد 

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان بھر میں مولائے کائنات سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ کایوم شہادت کوبھرپورطریقے سے منایاگیا ،مرکزی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان محفل ذکرونعت کیساتھ خصوصی لنگر کابھی وسیع اہتمام کیاگیا ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس ہستی کے بچے اورزوجہ جنت کے سرداراورسسرکل عالمین کے سردارہوں،ان کی عظمت پہ لاکھوں سلام ۔باب العلم ،شیر خداکرم اللہ وجہ الکریم کی بہادری اور شجاعت بے مثال تھی،آپ کی تعلیمات اورسیرت وکردارعام وخاص سب کیلئے تاقیامت مشعل راہ ہیں۔آپؓ اپنے غلاموں کوآج بھی ظاہری وباطنی خزانوں سے نوازرہے ہیں،دستگیریاں اورخوشخبریاں عطافرمارہے ہیں ،شہید زندہ ہوتاہے چونکہ آپؓ مرتبہ شہادت پر فائز ہیں اورآل رسولؓ ہیں اورلجپال ہیں ،یہی وجہ ہے کہ آپؓ قیامت تک اپنے غلاموں کوایسے ہی شاہانہ انداز میں نوازتے رہیں گے ۔انشاء اللہ ۔اس بابرکت محفل پاک میں سحری وافطاری کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کے علاوہ امیر تنظیم صدیقی لاثانی سرکار صاحب کی مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme