خفیہ سروے ہوئے بے کار، سب سے بڑا میرٹ ذاتی تعلق، غیر مشہور امیدوار پی ٹی آئی کے ٹکٹ لے اڑے: ذرائع

Published on June 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اصولوں کی سیاست کی امیں ہونے کی دعویدار پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں سب اصول بالائے طاق رکھتے ہوئے پسندیدہ امیدواروں کو ٹکٹوں سے نوازا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں امیدواروں کی شہرت کا خفیہ سروے بھی بے کار گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے امیدواروں کی شہرت کے حوالے سے خفیہ سروے کرائے گئے جن پر خطیر رقم خرچ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک حلقے میں خفیہ سروے کیلئے10 لاکھ روپے ادا کیے لیکن اس کے باوجود کئی حلقوں میں زیادہ شہرت رکھنے کے باوجود امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے اور ذاتی پسند نا پسند کی بنا پر ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ سیالکوٹ میں آصف باجوہ کو 65 فیصد لوگوں نے پسندیدہ امیدوار قرار دیا تاہم سروے کے برعکس صرف 9 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے منصور سرور کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔این اے 141 سے صمصام بخاری کو ٹکٹ دیا گیا حالانکہ سروے میں مسعود ربیرہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ پی پی 149 میں آجاسم شریف مقبول ترین امیدوار قرار پائے لیکن ٹکٹ کے حق دار زبیر خان نیازی ٹھہرے۔ پی پی 62 گوجرانوالہ سے قاسم وڑائچ کو مقبولیت کے باوجود ٹکٹ نہیں ملا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes