بے نمازی لوگوں کے گھروں میں نحوست رہتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on December 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بے نمازی لوگوں کے گھروں میں نحوست رہتی ہے ،اس لئے نماز پنجگانہ نہ صرف خود اداکیاکریں بلکہ گھروالوں کوبھی پڑھنے کی تلقین کیاکریں۔نماز ،ذکرفکراوردرودوسلام پڑھنے کی پابندی رکھیں تاکہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دینی ودنیاوی کامیابیوں کیساتھ اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی بھی حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ کامل مرشد کی نسبت(بیعت)سے بندہ اس طرح گناہوں سے پاک ہوجاتاہے جس طرح مقبول حج کرنے سے ہوتاہے،لیکن قرض توشہید کوبھی معاف نہیں ہوتا،اس لئے قرض لینے سے بچیں اوراگر کسی سے قرض لیا ہے تو ا س کو اتارنے کی ہر ممکن کوشش کریں ناشکری کے کلمات بولنے سے نعمتیں چھن جاتی ہیں اوریہ شیطان کابہت بڑا ہتھیارہے جس سے وہ انسان کاعقیدہ کمزورکرتاہے،جبکہ اللہ جل شانہ شکر کرنیوالوں کو اورزیادہ نعمتیں عطافرماتاہے۔آپ نے مزید فرمایاکہ سلسلہ عالیہ لاثانیہ کی کتب’’وارث فقر‘‘اور’’خزانے‘‘راہ حق کے سالکین ،اولیاء اللہ اورپیروں کوبھی فیض ملے گا۔ہروقت اللہ ورسول اللہ ﷺ کی بارگاہ اقدس سے عطاہونیوالی عطاؤں،کرم نوازیوں پرشکر اداکرتے رہیں تاکہ آپ کے گھروں ،کاروبار میں برکت آتی رہے اورآپ کومزید روحانی فیوض وبرکات بھی ملتے رہیں۔

قائد ؒ کی سیاست جھوٹ اورکرپشن سے پاک تھی ۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فیصل آباد ( یواین پی)برصغیر پاک وہند کے عظیم لیڈر،بابائے قوم وبانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ کی سیاست جھوٹ اورکرپشن سے پاک اور سچائی پر مبنی تھی ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسلام کے آفاقی اصولوں پرعمل پیراہوتے ہوئے اپنے مقصدمیں کامیابی حاصل کی۔آپؒ نے قوم سے سچ بول کرناممکن کوممکن کردکھایااورطاغوتی طاقتوں کوشکست دیکر فتح کے جھنڈے گاڑدئیے۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ’’یوم قائدؒ ‘‘پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کے سیاستدان قائد ؒ کی بات کرنے سے پہلے ،ان کے اوراپنے ،اصولوں اورکردارکودیکھیں، زبانی کلامی باتوں سے نہیں ،اصولوں اورکردار سے سیاستدان بنتے ہیں ۔اسلام کی سنہری تعلیمات ہی قائد اعظم ؒ کی شخصیت کاخاصہ تھی۔آپ ؒ نے ایسی سیاست کی جس میں مسلمانان برصغیر کو’’پاکستان ‘‘کی صورت میں کامیابی دلائی ۔آج کے سیاستدانوں کی سیاست جھوٹ اورکرپشن پر مبنی ہے،انہی وجوہات نے ان کی سیاست پر نہ صرف سوالیہ نشان لگارکھاہے بلکہ اقوام عالم میں ان کے انہی کرتوتوں کے چرچے ہورہے ہیں۔ قائد اعظم ؒ نے قوم کاپیسہ قوم پرلگایا یہاں تک کہ اپنی جیب سے بھی لگایا اوریہ ثابت کیا کہ سیاست اس جذبہ خدمت کوکہتے ہیں جس میں اپنی ذاتی کمائی بھی قوم پر خرچ کردی جائے ۔موجودہ سیاستدانوں نے قوم کاپیسہ ہڑپ کرکے ثابت کیا کہ ہم ’’جمہوریت کے لبادے میں قوم کے لٹیرے ‘‘ہیں ۔ہر دفعہ انتخابات میں نام نہاد ’’خدمت‘‘کے نام پر ووٹ لیکر منتخب ہونیوالوں نے اپنی عیاثیوں اورلوٹ مارکرکے بانیان پاکستان ؒ کی محنتوں پر پانی پھیر دیااوراس ملک کے بچے بچے کومقروض اوربے شمار مسائل کاشکار کردیا۔وہی سیاست ،کامیاب سیاست کہلاتی ہے جس سے مخلو ق خداکوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے،جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ تاثر پیداہوچکاہے کہ یہ سیاست ناکام ترین سیاست ہے جس میں جمہوریت کے نام پر قوم سے دھوکہ کیاجارہاہے ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    thanks alot, brother khurram sahib,Almighty Allah blessed you.





WordPress Themes

WordPress主题