کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی پر فائرنگ

Published on June 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

کوئٹہ: (یو این پی) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیوٹی پر معمور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونیوالے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题