مفکر اسلام

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

تحریر ۔۔۔عبدالحمید خان ایڈووکیٹ
آج تمام اہل وطن اور پوری ملت اسلامیہ مفکر اسلام اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 140واں یوم پیدائش کے موقع پر انکو بھر پور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،بر صغیر کے ایک عظیم رہنما کے طور پر انکی خدمات کیلئے پاکستانی قوم انکی احسان مند رہے گی علامہ اقبال نے خطبہ الا آباد میں تصور پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی نئی آس اور اُمنگ پیدا کی اور ایک مشترکہ منزل کی نشاندہی کی انہوں نے اپنے کلام اور تحریروں کے زریعے مسلمانوں کو اپنی عظمت رفتہ سے روشناس کروایا اور ان میں خودی عزت نفس اور خود شناسی کا احساس بیدار کیا انہوں نے مسلمانوں کو یہ تلقین کی کہ اللہ تعالیٰ پر قوی ایمان رکھنے والا کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ مشکلات کا جرآت اور حوصلے سے سامنا کرتا ہے ،علامہ اقبال نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدو جہد پر آمادہ کیا یہ اُسی جدو جہد کی برکت ہے کہ آج ہم ایک آزاد وطن اور جمہوری فضاء میں زندگی گزار رہے ہیں 
ؑ علامہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور انکو دعوت عمل دی کیونکہ انکے نزدیک عمل ہی زندگی ہے اور تساہل موت،انکے زندہ جاوید نظریات اور افکار مسلمانوں کیلئے تاقیامت مشعل راہ کی حثیت رکھتے ہیں ایک آفاقی حثیت سے انکار کلام دنیا کے ہر حصہ میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم فکر اقبال کو اپنی زندگیوں میں یو ں جاری و ساری کریں کہ ہر علم و عمل کا ایک جیتا جاگتا نمونہ بن کر دنیا کو اپنے کردار کی روشنی سے منور کریں ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کے تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر وطن عزیز کو ہر قسم کی برائیوں سے پاک کریں اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر اقوام و عالم میں روشناس کرائیں 
آئیے ہم آج یہ عہد کریں کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو فرقہ پرستی انتہا پسندی علاقائیت دہشت گردی اور انا پرستی جیسی برائیوں سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ترقی دینگے اور اسے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام پر فائز کریں گے اللہ تعالیٰ میرا اور آپکا حامی و ناصر ہو

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes