سعودی عرب : تاریخ مقررہ سے قبل خواتین کی ڈرائیونگ پر جرمانہ

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

ریاض (یواین پی ) سعودی عرب کے ٹریفک سےمتعلق ادارے نے باور کرایا ہے کہ خواتین کے لیے مملکت میں ڈرائیونگ کے لیے مقرر کردہ تاریخ سے قبل گاڑی چلانے پر 500 سے 900 ریال جرمانہ اور گاڑی کی ضبطی کی سزا ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد البسامی نے کہا کہ متعلق حکام ٹریفک قوانین کو ہر صورت میں لاگو کریں گے۔ اگرخواتین مجاز تاریخ سے قبل گاڑی چلاتی پائی جاتی ہیں تو انہیں نو سو ریال تک چالان اور گاڑی بھی ضبط ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے 24 جون بروز اتوار خواتین کو گاڑی چلانے کی سرکاری طور پر اجازت دی ہے مگر اس سے قبل خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ہے اور ایسا کرنے کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题