ملکی تاریخ میں گیس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،گھریلو صارفین کیلئے گیس تین سو فیصد تک مہنگی

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملکی تاریخ میں گیس کی قیمت میں ریکارڈاضافہ کردیا گیا،اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300 فیصد تک مہنگی کردی،صارفین سے 4 سال میں 117 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ صنعتی ،پاور سیکٹر اور دیگر شعبوں کیلئے گیس 30 فیصد کمی مہنگی کی گئی جس سے گیس کی اوسط قیمت میں234 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گیا ،گیس کی نئی قیمت 395 سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ۔اس کے علاوہ چوری اور لیکج کی مد میں 21 ارب روپے اضافی وصولی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog