قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ایپلٹ ٹربیونل نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل میں ہوئی۔آر او آفیسر نے آفتاب شیرپاؤ کو نیشنل ٹیلی کا م کارپوریشن کے ایک لاکھ37ہزار روپے کے نادہندہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے ایپلٹ ٹربیونل میں ایک لاکھ37ہزار روپے جمع کرا دیے جس کے بعد ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes