پشاور؛22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ’’کل ‘‘ختم ہو جائیگی

Published on June 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

پشاور(یو این پی)22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی ۔ 30جون کو افغان مہاجرین کو دیئے جانے والی ڈیڈ لائن کے چھ مہینے پورے ہو جائینگے وفاقی حکومت نے رواں سال کی جنوری میں رجسٹرڈ ، غیررجسٹرڈ ، ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں چھ مہینے کی توسیع کرتے ہو ئے تیس جون کا ڈیڈ لائن مختص کیاتھا جو کہ پوری ہونے پر ان کے خلاف ممکنہ طور پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 1 دن رہ جانے کے بعد افغان مہاجرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے لئے نگران وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہونے پر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں افغان ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی رواں سال رضا کارانہ طور پروطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 7ہزار ہیں ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题