سعودی حکومت نے مقامی عازمین کے لئے علمین پر 10پابندیاں عائد کردیں

Published on June 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

مکہ مکرمہ (یواین پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے شہریوں اورمملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے داخلی معلمین کو مشترکہ معاہدے کا پابند بنادیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے پابندیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ داخلی معلمین حج موسم کے دوران رہائش کی صفائی اور سیکیورٹی فراہم کریں گے،حج اجازت نامے کی کارروائی اضافی فیس کے بغیر مکمل کرائیں گے۔ حج اجازت نامہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ روانگی سے قبل حوالے کریں گے۔ ہر حاجی کو تعارفی کارڈ جاری کریں گے جس میں اس کا نام، اس کی شہریت، مشاعر مقدسہ میں کمپنی یا ادارے کے دفتر کا پتہ ہوگا، ہر حاجی کو شناختی کڑا فراہم کیا جائے گا، جس پر کمپنی اور اس کے مدیر کے نمبر درج ہوں گے۔وزارت اسلامی امور میں رجسٹرڈ دینی رہنما کی خدمات بھی حاصل کرنا ہوں گی، ہر 250حاجی کو جمرات بھیجتے وقت گائیڈ فراہم کرنا ہوگا۔مشترکہ معاہدے میں حاجی پر آنے والی پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیاہے، عازم حج کو سداد کے ذریعے حج پیکیج کی رقم ایک ساتھ ادا کرنا ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme