کراچی‘ ایک ہفتے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10افراد ڈینگی کا شکار

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

4
کراچی(یوا ین پی)کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ انسداد ڈینگی سیل کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال 142 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 تک جاپہنچی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes