کراچی، فوم فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 6 فائرفائٹرز زخمی

Published on July 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی،آگ بجھانے کے دوران عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 6 فائر فائٹرز زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اسنارکل بھی پہنچا دی گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں ضیا موڑ کے قریب معروف فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ 15گاڑیاں موقع پر پہنچیں جو تا حال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی۔ آگ لگتے ہی علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ پولیس اور ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئے، صبح آٹھ بجے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog