پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے ڈپٹی کمشنروہاڑی علی اکبر بھٹی 

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے نہ صرف خواندگی کی شرح میں اضافہ کیا جا رہا ہے بلکہ معیار تعلیم کو بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے فروغ تعلیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ایم او خضر حیات بھٹی ،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ڈی ای او سیکنڈری محمد جاوید باجوہ، ڈی ای او ایلیمنٹری میل محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل مصباح رفیق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور طلباء کی سو فیصد حاضری یقینی بنائیں تعلیمی اداروں میں صفائی اور روشنی کا خصوصی خیال رکھا جائے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ 5 سکولوں میں صفائی ناقص پائی گئی میل ایلیمنٹری ونگ میں ایل این ڈی ٹیسٹ میں کامیابی کی شرح نہایت کم رہی تعمیراتی منصوبے مقررہ ہدف کے مطابق مکمل نہ ہو سکے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ناقص کارکردگی پر ڈی ای او، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز، ہیڈ ٹیچرکے خلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کی جبکہ محکمہ تعمیرات کے افسران کی منصوبوں میں تاخیر پر سرزنش کرتے ہوئے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes