الیکشن سے دس دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے : مریم نواز

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

لندن(یواین پی ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کا وکلاءجائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاءقانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا، وطن واپسی کے لیے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes