کسی آفیسر یا جوان کو ڈیوٹی میں مسئلہ ہو تومیرے دروازے کھلے ہیں زونل کمانڈر ڈی آئی جی محبوب اسلم

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

میرا فون تمام جونیئر اور سینئر پولیس افسران کے پاس ہے وہ مجھے میسج یا کال بھی کر سکتے ہیں زونل کمانڈر ڈی آئی جی
اوکاڑہ (یو این پی )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر آفس اوکاڑہ کے زیراہتمام میس نائیٹ تقریب سے زونل کمانڈر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روڈ یوزر کا محفوظ سفر ہماری اولین ترجیح ہے اس کو محفوظ تر بنانے کے لئے ہماری مختلف اوقات میں مختلف کمپین چلتی رہتی ہیں۔ آج کل ہماری لین وائیلیشن اور ہیلمٹ کی کمپین چل رہی ہے۔ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اورکسی آفیسر یا جوان کو ڈیوٹی میں یا کوئی بھی گھریلو مسئلہ ہو تو میرے آفس کے دروازے 24 گھنٹے اس کے لئے کھلے ہیں۔میرا فون تمام جونیئر اور سینئر پولیس افسران کے پاس ہے وہ مجھے میسج یا کال بھی کر سکتے ہیں۔زونل کمانڈر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر سیکٹر کمانڈر شہباز عالم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog