یم کیو ایم کے سینئر نائب چئرمین سلیم شہزاد کی نوجوانوں کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد پر خراج تحسین

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) ایم کیو ایم کے سینئر نائب چئرمین سلیم شہزاد کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی خلیج کے اہم رہنماء ڈاکٹرمحمد نعیم قائم خانی نے نوجوانوں کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد پر انکو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ یہ کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی کراچی ہی سے حاصل کی اور پھر جب ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی گئی تو یہ پہلے سینئر وائس چیئرمین بنے اور جب ایم کیو ایم نے پہلی مرتبہ 1987 میں عملی سیاست میں حصہ لیا تو یہ اورنگی ٹاؤن سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے بعد میں 1992 میں یہ ایم کیو ایم کے قائد کےہمراہ برطانیہ چلے گئے اور پھر وہیں سے سیاسی معاملات کو دیکھتے رہے گزشتہ چند برسوں میں ان کے اور ایم کیو ایم کے قائد کے درمیان کچھ اختاف ہوگئے اور یہ ان سے کنارہ کشی اختیار کر کے خاموشی اختیار کر گئے مگر گزشتہ سال یہ پھر پاکستان تشریف لائے تھے اور انہوں نے پھر سے سیاست میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں اس بات سے روک دیا چونکہ یہ اس وقت کافی بیمار بھی تھے اس طرح یہ پھر واپس لندن روانہ ہوگئے تاکہ باقی کی زندگی اپنی فیملی کے ساتھ گزارسکیں اور بالآخر آج لندن کے ایک ہسپتال میں انکا انتقال ہوگیا.
اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy